خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Published On 29 May,2025 06:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق گرمائی علاقوں میں یکم جون سے 15 اگست تک عام تعطیلات ہوں گی۔

اعلامیہ کے مطابق سرمائی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔