پشاور: (دنیا نیوز) شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے، دوپہر 12:15 پر چھٹی ہو گی۔
اعلامیہ کے مطابق پرائمری سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے اور 11:40 پر چھٹی ہوگی، ہائی سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے، دوپہر12:15 پر چھٹی ہو گی۔