لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، سوشل میڈیا پر زیر گردش چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں جمعرات کو تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی جبکہ امتخانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
واضح رہے گذشتہ روز بھارت کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں حملوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی کی صورت حال کے پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔