پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں مزید 5 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر تعینات، ڈاکٹر جمشید علی خان یونیورسٹی آف بونیر کے وائس چانسلر تعینات ہو گئے۔
سمری کے مطابق ڈاکٹر حاظر اللہ یونیورسٹی آف چترال، ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی اسلامیہ کالج پشاور اور ڈاکٹر محسن نواز فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہو گئے۔