لاہور: (ویب ڈیسک) سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، یوم تکبیر پر وزیر تعلیم کی وضاحت سامنے آگئی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں، یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کیلئے سکول 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے، متعلقہ سکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 9 بجے تک لگیں گے۔
واضح رہے اس سے پہلے مراسلہ جاری کیا گیا تھا کہ 28 مئی کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے، سکولوں میں چھٹی نہیں ہوگی اور تقریبات ہی ہوں گی، جس پر سٹوڈنٹس میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔