پنجاب اسمبلی اجلاس: 13 مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

Published On 21 May,2025 07:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس کا اہم دن، 13 مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔

صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر 25)، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر43)، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر45) اور دی ڈرگز( ترمیم) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025، کمپنیوں کے منافع (کارکنوں کی شرکت) (ترمیمی) بل 2025، سٹیمپ (ترمیمی) بل 2025، صوبائی ملازمین کا سماجی تحفظ (ترمیمی) بل 2025، پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025، پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2025، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

تمام بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کئے، اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باعث اپوزیشن کی تمام ترامیم کی تجاویز مسترد کر دی گئیں۔