رحیم یار خان: قسطوں کے سامان کا بقایا ادا نہ کرنے پر دکاندار نے ماں بیٹی نہر میں پھینک دی

Published On 18 May,2025 06:29 pm

رحیم یار خان :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں قسطوں کے سامان کا بقایا ادا نہ کرنے پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  گزشتہ شام  ریکوری کے لیے خاتون کے گھر آیا تھا اور بہانے سے ماں بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئی، جس نے دونوں کو نہر پر لے جاکر کر دھکا دے دیا۔

خاتون کو علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا  جبکہ اس کی بیٹی پانی میں بہہ گئی ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نہر میں خاتون اور اس کی بیٹی کو دھکا دینے والا ملزم فرار ہو گیا، خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔