ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کیلئے5 فیصد میرٹ ایمنسٹی کی منظوری

Published On 14 May,2025 05:36 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔

سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار پھر رعایت دی گئی ہے، ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم 50 فی صد اور بی ڈی ایس کے لیے 45 فی صد نمبر رکھنے والے امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے یہ سہولت صرف تعلیمی سال 25-2024 کے لیے دی گئی ہے، آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کا تعلیم کے مساوی مواقع، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر مکمل یقینی فیصلہ 13 مئی 2025 کو ہوا ، خالی نشستوں کے مؤثر استعمال اور اہل امیدواروں کو موقع دینے کے لیے کیا گیا۔