لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس میں 8 نئے بل پیش کر دیئے گئے، نئے بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
پنجاب کمیونٹی جسٹس (پنچایت) بل 2025 ایوان میں پیش کیا گیا، امجد علی جاوید نے پنجاب کمیونٹی جسٹس (پنچایت) بل 2025 پیش کیا۔
اجلاس میں پنجاب کے دہشتگردی کے متاثرین شہریوں کی بحالی (ترمیمی) بل 2025 ایوان میں پیش، رکن اسمبلی ایاز احمد نے پنجاب کے دہشتگردی کے متاثرین شہریوں کی بحالی (ترمیمی) بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔
پنجاب خواتین کے وراثت کے حقوق کے نفاذ کا بل 2025 اسماء احتشام الحق، پنجاب ماں بولی بل 2025 امجد علی جاوید نے پیش کیا۔
اجلاس میں پنجاب رجسٹریشن پرائیویٹ اکیڈمی کوچنگ، ٹیوشن سینٹرز بل 2025 امجد علی جاوید نے ایوان میں پیش کیا۔