سرکاری چھٹی لیکر نجی کالجز میں ملازمت کرنے والی 76نرسز کو کارروائی کا سامنا

Published On 14 May,2025 05:06 pm

لاہور:(دنیانیوز) سرکاری چھٹی لے کر پرائیویٹ کالجز میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والی نرسز کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے ۔

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت 57 نرسوں کو معطل کر دیا جبکہ 19 نرسز کی 2 سالہ سروس ضبط کی گئی ۔

پاکستان نرسنگ کونسل کی رپورٹ پر محکمانہ کارروائی کی گئی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے10 نرسنگ افسران کی تنخواہوں میں 2 سال کی انکریمنٹ روک لی۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت عظمت محمود کا کہنا تھا کہ 30 نرسز کے کیسز مکمل کرلیے، 27 پر کارروائی جاری ہے ،سرکاری منظوری کے بغیر پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنا غیر قانونی ہے۔