لاہور : (دنیا نیوز) پنجاب کے 32 ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی مستقل تعیناتی کر دی گئی، میو، جنرل، گنگا رام ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر تعیناتی نہ ہو سکی۔
لاہور کے 6 ہسپتالوں میں بھی مستقل ایم ایس تعینات کئے گئے، جناح ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر محسن شاہ، پی آئی سی لاہور میں ڈاکٹر عامر رفیق بٹ، سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر عابد محمود غوری کو ایم ایس تعینات کیا گیا۔
مینٹل ہسپتال میں ڈاکٹر ثاقب باجوہ، ڈاکٹر عدنان القمر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، ڈاکٹر صوبیہ جاوید کو لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایم ایس لگا دیا گیا۔
ڈاکٹر یاد اللہ کو ڈی جی آفس سے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا ایم ایس لگا دیا گیا ، رانا خرم کو سروسز ہسپتال سے سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کا ایم ایس تعینات کردیا گیا۔
لاہور کے بڑے ہسپتال جنرل ہسپتال، میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی سیٹیں تاحال خالی ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم الطاف کو سید مٹھا ہسپتال لاہور ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔