لاہور: (دنیا نیوز) دہشت گردی واقعات سے متعلق تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ، پنجاب حکومت کی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم 2025، قائمہ کمیٹی نے منظوری دیدی۔
ترمیم کے مطابق کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات اب ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی، پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے خصوصی اجلاس بلا کر ایکٹ میں ترمیم کرنے کی منظوری دی۔
باقاعدہ قانونی حیثیت دینے کے لئے پہلے صوبائی کابینہ کی جانب سے منظوری دی گئی تھی، پنجاب پولیس کے ایس پی رینک کا افسر، حساس ادارے کا نمائندہ، اور سول آرمڈ فورسز کے افسران ٹیم میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسے واقعات سے متعلق انتظامی طورپر کمیٹی بنائی جاتی تھی اور کئی سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں۔