فیصل آباد : مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان قتل

Published On 23 May,2025 10:15 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان قتل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ کے علاقے میں سابقہ دشمنی پر پیش آیا، جہاں مخالفین نے مبینہ طور پر نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ولید ڈھلوں کے نام سے ہوئی، لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے اور مختلف زوایوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔