انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

Published On 24 May,2025 05:29 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم عباس، حیدر، حارث شاہد اور نبیلہ کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے، ملزم حارث شاہد نے شہری سے البانیہ ملازمت دلوانے کی غرض سے 26 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔

ملزمان نے شہری کو اٹلی کے بجائے آذربائیجان اور بعد ازاں ازبکستان بھجوایا، ملزم وسیم عباس نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 22 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ ملزم شہری کو سعودی عرب ملازمت دلوانے میں ناکام رہا۔

گرفتار ملزم حیدر اور نبیلہ نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ 72 ہزار روپے ہتھیائے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔