ٹھل: (دنیا نیوز) ٹھل میں دو مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔
باہو کھوسہ کے قریب مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا، پولیس کا دوسرا مقابلہ بائی پاس مقام پر ہوا، وہاں پر بھی ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شوکت سرکی اور منیر سرکی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔