کراچی: گھر میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق

Published On 23 May,2025 06:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے گلشن معمارمیں گھر میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے30 سالہ اقصیٰ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ملزم اسماعیل چنا کا حراست میں لے لیا۔

خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان دیا کہ لائسنس یافتہ پستول کی صفائی کے دوران گولی چلی، گولی اتفاقیہ چلی یا قتل کیس ہے، پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی۔