اے این ایف کی کارروائیاں، 106 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

Published On 22 May,2025 09:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، خانیوال، کراچی اور فیصل آباد میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 کارروائیوں کے دوران 106.530 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، ضبط کی گئی منشیات میں 104 کلو 400 گرام چرس، 2 کلو ہیروئن، 130 گرام وزنی 74 ایکسٹسی گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔