گوجرہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

Published On 21 May,2025 09:12 pm

گوجرہ: (دنیا نیوز) نور پور کے قریب سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوکی شناخت اظہر عرف اظہری کے نام سے ہوئی، دوسرے ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نا ہوسکی، ہلاک ڈاکو متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی اہلکار حارث زخمی ہوگیا، زخمی ہونیوالے اہلکار اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔