مردان: (دنیا نیوز) چارسدہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دونوں ملزم موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان صوابی،نوشہرہ اور مردان پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز ، 2 عدد چاقو اور 2 عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلئے گئے۔
پولیس نے ملزمان کی لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا۔