آزاد کشمیر: گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

Published On 21 May,2025 12:13 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔