وزیراعظم آزاد کشمیر کا برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی

Published On 14 May,2025 02:43 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایل او سی پر سماہنی سیکٹر کا بھی دورہ کیا، بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے، چودھری انوار الحق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کا بھی دورہ کیا اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔