بھارت پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے پر ملبہ کشمیریوں پر ڈال رہا ہے: مشعال ملک

Published On 05 May,2025 02:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوزی ) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے۔

حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہئے، بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہئے۔