اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان نےباضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا اور پاکستان پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرے گا۔
علاوہ ازیں ہندوستان کے جارحانہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کی امن کو خطرے ڈالنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی، یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔