واہگہ بارڈرپر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، پاکستانیوں کا دشمن کو دو ٹوک پیغام

Published On 05 May,2025 03:07 am

لاہور: (دنیانیوز) واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکا کا جذبہ حب الوطنی سے سرشار رہا، فضا نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پنجاب رینجرز کے جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، شرکا کے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے۔

کراچی سے آئے علمائے کرام کے وفد نے بھی واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی، مفتی عبدالرحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مہم جوئی کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا، بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

مفتی عبدالرحیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دین میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں، پہلگام واقعہ کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے۔