بھارت نے حملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا: محمد خالد جمالی

Published On 05 May,2025 03:13 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کر دیا۔

پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کا عندیہ بھی دیا، محمد خالد جمالی کا کہنا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ پہلگام میں سیاحوں کے حملے کے بعد بھارتی پراپیگنڈا تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا پاکستانی حکومت نے سفارتی سطح پر اس کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔