راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔