فتح پور تھکیالہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج فار بوائز کا دورہ کیا۔
وزیراعظم چودھری انوارالحق نے ہندوستانی گولہ باری سے کالج کے متاثرہ حصہ کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی شیلنگ سے ڈگری کالج، ہسپتال اور گرڈ سٹیشن کے متاثرہ حصوں کی تعمیر نو کرائی جائے گی، ہندوستان نے جان بوجھ کر شہری آبادی اور شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
وزیراعظم کے دورے دوران سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔