چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں کے نواحی گاؤں 12 گجیانی میں بااثر ملزموں نے نہری پانی کے تنازع پر دو بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق نہری پانی کے تنازع پر ملزموں نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں بھائیوں کو درخت سے باندھ دیا، ملزم دونوں بھائیوں پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ملزم نہری کھال توڑ کر اپنے رقبہ کو سیراب کررہے تھے۔
متاثرین کے منع کرنے پر ملزم طیش میں آگئے، مارپیٹ اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا، 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا۔