خیر پور میں دو برادریوں کے درمیان تصادم، 4 افراد قتل، 15 زخمی

Published On 24 May,2025 09:32 am

خیرپور : (دنیا نیوز) سندھ کے شہر خیر پور میں کلیری اور اجن برادریوں کے درمیان مسلح تصادم میں 4 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے جبکہ ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح تصادم کے نتیجہ میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔