اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 295 کلو منشیات ضبط، 10 افراد گرفتار

Published On 26 May,2025 09:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 9 کارروائیوں کے دوران 295 کلو منشیات ضبط کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی، مظفر گڑھ، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں انسداد منشیات کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کارروائیوں میں 256 کلو مارفین، 26 کلو 948 گرام چرس، 6 کلو 850 گرام آئس، 6 کلو ہیروئن اور 4800 مشکوک مائع کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔

انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔