پشاور: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ تہکال کے علاقے پلوسی تلوزئی میں پیش آیا جہاں پرانی خاندانی تنازعے اور رنجش کی بنا پر چچا زاد بھائی نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے ماں بیٹا موقع پردم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہپستال منتقل کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔