ملتان: (دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے والے دو ملزم گرفتار کر لیے۔
ملزمان کو کوٹ ادو سے گرفتار کیا گیا اور 6 بچے بھی بازیاب کروا لئے گئے، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، ملزمان میں جنید اور عرفان شامل ہیں، ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک ویب پر اپ لوڈ کرتے تھے۔
ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں، مزید ویڈیوز اور نیٹ ورک کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔