لاہور: ڈکیتی کیس ٹریس، 90 لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان برآمد

Published On 28 May,2025 11:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے چند ہفتے قبل لاہور میں ساندہ کے علاقے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، برآمد شدہ مال کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلروان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا، مدعی محمد عرفان قادری کو لاکھوں روپے کا برآمد مال مسروقہ سپرد کیا گیا۔

ملزمان ایک ماہ قبل ساندہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔