پشاور : (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازع ایک خونی تصادم میں بدل گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔