تیز رفتار کار نے ڈاکوؤں کو کچل دیا، ایک ہلاک، 3 زخمی

Published On 17 May,2025 09:42 pm

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ جمال کی حدود میں تیز رفتار کار نے ڈاکوؤں کو کچل ڈالا، ایک ڈاکو ہلاک 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا، تیز رفتاری کے باعث گاڑی نے ڈاکوؤں کو کچل دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کا تعلق نندوانی گینگ سے ہے، حادثے کے نتیجے میں کار سوار تین افراد بھی زخمی ہوئے۔