اے این ایف کی 8 کارروائیاں، 116 کلو منشیات ضبط، 11 ملزم گرفتار

Published On 16 May,2025 10:06 am

کراچی : (دنیا نیوز) اے این ایف کی 8 کارروائیوں میں 116.36 کلو گرام منشیات ضبط اور افغان باشندے سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ اوراسلام آباد میں کارروائیاں کیں، 84 کلو چرس، 16کلو800گرام افیون، 15 کلو ہیروئن، 556 گرام وزنی 1100 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔