گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت رؤف ، طارق مسیح ، ستونی مسیح ، محمد نعیم اور کرسٹوفر آصف کے نام سے ہوئی، ملزمان کو اسلام آباد، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے، ملزم رؤف، طارق مسیح اور ستونی مسیح کو چھاپہ مار کاروائی میں محلہ ٹاؤن آبادی سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے شہری کو اٹلی ملازمت دلوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ایک اور کارروائی میں محمد نعیم کو پسرور روڈ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔
ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔
ایک اور کارروائی میں ملزم کرسٹوفر آصف کو کرسچئین کالونی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہریوں کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 18 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔
ملزم نے شہریوں کو جعلی ویزے اور جعلی ٹکٹس فراہم کیے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔