کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار

Published On 14 May,2025 04:57 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جسے مزید تفتیش کے لئے قبضے میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔