لاہور: 2 لڑکوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی، متاثرہ لڑکے کی خودکشی کی کوشش

Published On 13 May,2025 10:27 am

لاہور: (ویب ڈیسک) اقبال ٹاؤن میں زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکے نے دلبراشتہ ہو کر خود کشی کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھالیں تاہم پولیس نے بروقت ہسپتال منتقل کر کے اس کی جان بچالی۔

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں نوجوان عبدالرحمان سے 2 لڑکوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زندگی ختم کرنے کی ٹھان لی اور زہریلی گولیاں کھا لیں۔

پولیس کے مطابق ملزم علی عرف ہنی نے عبدالرحمان سے زیادتی کی اور ملزم باسط نے ویڈیو بنائی، پولیس نے ایک گھنٹے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب متاثرہ نوجوان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچالی۔