کراچی میں پولیس مقابلہ: ایک زخمی سمیت 2 ملزم گرفتار

Published On 17 May,2025 12:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک زخمی سمیت 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سینٹرل سپرمارکیٹ کی حدود میں پولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 زخمی سمیت دو ملزم گرفتار کر لئے گئے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔