لاہور: کوٹ لکھپت میں شہری کی فائرنگ سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

Published On 17 May,2025 04:51 pm

لاہور:(دنیا نیوز) کوٹ لکھپت میں ایک شخص کی گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق آصف نامی شخص نے گھر میں فائرنگ کر دی، فائرنگ کی آواز سن کر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گھر پر دستک دینے سے ملزم نے چھاپہ مارنے والی پارٹی پر بھی گھر کے اندر سے فائرنگ کی، پولیس ٹیم گھر میں داخل ہوئی تو ایک خاتون خون میں لت پت پڑی تھی جس کی شناخت فرحت بی بی کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پرتمام افسران بھی موقع پر پہنچے اور فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے، تھانہ کوٹ لکھپت کے پولیس اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔