کراچی : شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ، لاش بھی جلا دی

Published On 17 May,2025 11:29 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر بیوی کو مار دیا۔

واقعہ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پیش آیا، خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاش کو آگ لگا دی گئی ۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ  بیوٹی پارلر چلاتی تھی اور اِس کی ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی تھی ، شبہ ہے اِس کے شوہر نے تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد شواہد مٹانے کیلئے خاتون کے جسم کو جلایا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ خاتون کے شوہر کی تلاش جاری ہے، اُس کی گرفتاری کے بعد ہی اصل شواہد سامنے آئیں گے۔