بابر اعظم کی دبئی جانے اور ٹیم میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد نکلیں

بابر اعظم کی دبئی جانے اور ٹیم میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد نکلیں

 خیال رہےکہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابراعظم گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقاکے خلاف تین میچوں کی سیریز کے بعد سے ٹی 20 سکواڈ میں شامل نہیں۔

ایشیا کپ میں سپرفور مرحلےکے موقع پر سوشل میڈیا پر بابر کے دبئی جانے اور پاکستانی سکواڈ میں شامل ہونےکی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

 اس موقع پر ہیڈکوچ ریڈ بال اظہر محمود نے بابر اعظم کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ وہ گالف کورس میں موجود ہیں۔

اظہر محمود نے ان خبروں کی تردید کی کہ بابر اعظم دبئی جا چکے ہیں اور کہا کہ بریکنگ نیوز میں بابر اعظم کو دبئی میں دیکھا گیاہے، بابراعظم نے تو لاہور کے خوبصورت گالف کورس پر میرے ساتھ گالف کھیلی ہے۔