کراچی : ہزاروں شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال داخل

کراچی : ہزاروں شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال داخل

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف ہسپتالوں سےگزشتہ 3 روزمیں پانچ ہزارسےزائد مریض سامنے آئے، یہ مریض ڈائریا، گیسٹرواوردیگربیماریوں میں مبتلا ہوئے ۔

انتظامیہ عباسی ہسپتال کا کہنا تھا کہ تین سومریض روڈ حادثات،جانوروں کی ٹکر اور چھری لگنے  سے زخمیوں ہونے والے رپورٹ ہوئے۔

ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 250 افرادصرف ڈائریااورگیسٹروکےرپورٹ ہوئے جب کہ عید کے دنوں میں ہسپتالوں میں ادویات اور سٹاف کی کمی رہی۔