پی ایس ڈی پی 26-2025 میں شعبہ صحت کیلئے 15 ارب 34 کروڑ35 لاکھ روپے مختص

Published On 05 June,2025 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ایس ڈی پی 26-2025 میں صحت کے شعبے کے لیے 15 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی۔

پی ایس ڈی پی میں صحت کے 18 جاری اور 3 نئے منصوبے شامل ہیں، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے وزیراعظم قومی پروگرام کے لیے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

شوگر کی روک تھام کے وزیراعظم قومی پروگرام کے لیے 80 کروڑ روپے مختص جبکہ قائداعظم ہیلتھ ٹاور اسلام آباد کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کی تجویز ہے۔

اسلام اباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لیے ایک ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ انفیکشیس ڈیزیز لیبارٹری کی تعمیر کے لیے 10کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی و ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔