سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

Published On 04 June,2025 10:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے مختلف سکیموں کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا، صوبائی محکمہ کھیل نے 10 ارب روپے سے 175 سپورٹس سکیمیں مکمل کرنے کا منصوبہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سٹیڈیم کی توسیع، ٹیبل ٹینس ایرینا، بورڈ گیمز ایریا، والی بال کورٹس بھی منصوبوں میں شامل ہیں، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مجوزہ منصوبوں میں سکواش کمپلیکس، بیس بال گراؤنڈ سمیت دیگر سپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہیں۔