اسلام آباد: (مدثر علی رانا) آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے معاشی اہداف کا تعین آج اے پی سی سی اجلاس میں کیا جائے گا، افراط زر 7.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا جائے گا۔
بڑی فصلوں کی ترقی کا ہدف 6.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، کپاس کی ترقی کا ہدف 7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، لائیو اسٹاک کی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز، جنگلات کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے،
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے معاشی اہداف کا تعین آج اے پی سی سی اجلاس میں کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کیلئے افراط زر 7.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا جائے گا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال بڑی فصلوں کی ترقی کا ہدف 6.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہےاور کپاس کی ترقی کا ہدف 7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال لائیو سٹاک کی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال جنگلات کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہی گیری کی ترقی کا ہدف تقریباً 3 فیصد مقرر کیا جا سکتا ہے، اسی طرح آئندہ مالی سال صنعتی ترقی کا ہدف 4.3 فیصد مقرر کیا جا سکتا ہے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال معدنی ترقی کا ہدف تقریباً 3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ مینوفیکچرنگ کی ترقی کا ہدف 4.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح آئندہ مالی سال لارج سکیل ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال اسمال سکیل صنعتی ترقی کا ہدف 8.9 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، تعمیرات کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ آئندہ مالی سال بجلی، گیس واٹر سپلائی کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا جائے گا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، ہول سیل اور ریٹیل کی ترقی کا ہدف 3.9 فیصد مقرر کرنے کا ہدف ہے جبکہ آئندہ مالی سال مواصلات اور ٹرانسپورٹ گروتھ کا ہدف 3.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال ہوٹل اور غذائی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد، اطلاعات کے شعبے کی ترقی کا ہدف بھی 5 فیصد، انشورنس اور مالیات کی ترقی کا ہدف 5 فیصد، ریئل سٹیٹ کی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد اور حکومتی خدمات کی ترقی کا ہدف 3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
بجٹ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال تعلیمی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد، صحت اور سماجی ترقی کا ہدف 4 فیصد، صنعتی ترقی کا ہدف 4.3 اور سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد مقرر کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال نجی سرمایہ کاری کا ہدف 9.8 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال قومی بچتوں کا ہدف 14.3 فیصد اور مہنگائی کی شرح 7.5 تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا جا سکتا ہے۔