پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ دے دی۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 26-2025ء کیلئے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ پیش کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا۔
محکمہ خزانہ نے سیکرٹری قانون اور خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کو بجٹ سے متعلق مراسلہ بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کیلئے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے 450 سے 500 ارب روپے مختص کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 1751 ارب اور اے ڈی پی کا حجم 420 ارب روپے ہے، اگلے مالی سال کیلئے صوبائی حکومت 180 ارب کا سرپلس بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔