آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہوئے، آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنیکی تاریخ تبدیل

Published On 23 May,2025 07:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کا بجٹ اب عید کے بعد پیش کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق اس سے قبل 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات فائنل نہیں ہو سکے، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو فوری طور پر طلب کر لیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ اہداف طے کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، آئندہ مالی سال کے اہداف ورچوئل مذاکرات میں طے کئے جاسکتے ہیں۔