خیبر پختونخوا: رواں مالی سال قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچ

Published On 05 June,2025 10:47 am

پشاور: (عامر جمیل) خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی سال قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچ کیے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق قبائلی اضلاع کے اخراجات میں جاریہ میں 40 ارب روپے خرچ کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاق نے کشمیر کے فنڈ میں 50 فیصد ،گلگت بلتستان کیلئے 60 فیصد اضافہ کیا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے برعکس قبائلی اضلاع کے گرانٹ میں وفاق نے صرف 6 ارب کا اضافہ کیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2018 میں انضمام کے وقت قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تعداد 90 ہزار تھی، گزشتہ 6 سال کے دوران قبائلی اضلاع میں 18 ہزار ملازمین ریٹائر، 20 ہزار بھرتی کئے گئے۔